پاکستان بار کونسل کا احساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

0
224
پاکستان بار کونسل کا احساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

پاکستان بار کونسل نےآئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کےاختیار کےخلاف آئینی پٹیشن تیار کرلی
یہ آئینی پٹیشن آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکی جائے گی
پاکستان بار کونسل کےممبر شفقت محمود چوہان سمیت دیگر سات ممبران درخواست دائرکریں گے

بائیس صفحات پر مشتمل آئینی پٹیشن میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت دفاع کو فریق بنایاگیاہے
آئینی پٹیشن میں وفاقی وزارت انفرمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن اور پی ٹی اے کو بھی فریق بنایاگیاہے
آئین پاکستان شہریوں کو پرائیویسی دیتا اور آزادی اظہار رائے فراہم کرتا ہے، موقف
انڈین سپریم کورٹ کے مطابق بھی لوگوں کے فون ٹیپ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، موقف
آئینی پٹیشن میں فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے
آئینی پٹیشن میں ٹیلی کمیونیکشن ایکٹ کےسیکشن 54 کی ذیلی شق ون کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی

Leave a reply