پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی : لوگو ڈیزائن کے لیے تجاویز طلب

0
222
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی : لوگو ڈیزائن کے لیے تجاویز طلب

کراچی: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے لوگو ڈیزائن کیلیے تجاویز طلب کر لیں۔

ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ملازمین سے کہا ہے کہ وہ نئے لوگو کو ڈیزائن کرنے میں اپنی تجاویز دیں۔ تمام ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عمل میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔

22 اگست تک موصول ہونے والی تجاویز اور معلومات کو مکمل غور و خوض کے بعد حتمی شکل دینے کیلیے کونسل میں پیش کیا جائیگا۔ پی اے اے ایگزیکٹو کے فیصلے کے بعد لوگو کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ پہلی تین منتخب تجاویز کو اعزازیہ سے نوازا جائے گا۔

Leave a reply