
ہاٹ لائن نیوز : ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے روز یو اے ای کا مقابلہ نیپال سے ہوگا اور پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام سری لنکا کی میزبانی میں خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا جس میں نیپال اور یو اے ای کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میگا ایونٹ کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔









