پاکستان اور چین کا قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون

0
152
پاکستان اور چین کا قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے چینی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے چین کی جدید ٹیکنالوجی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے چینی مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی تجربات اور اقدامات پاکستان میں مؤثر احتیاطی تدابیر اپنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قدرتی آفات اور ہنگامی طبی امداد کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تعاون جاری ہے۔ ان منصوبوں میں “چائنا-پاکستان جوائنٹ لیب فار ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی میڈیسن”، “بین الاقوامی میڈیکل کوآپریشن سینٹر”، اور “چائنا-پاکستان فرینڈشپ اسپتال” جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔

وزیراعظم کو نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریسکیو آپریشنز، اور جدید میڈیکل ریسکیو گاڑیوں سے متعلق بھی تفصیلات دی گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد فعال کیا جائے اور چین کے ساتھ اشتراک کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

Leave a reply