پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری معاہدہ

0
102
پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری معاہدہ

پاکستان اور صومالیہ نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے پر صومالیہ کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری اور پاکستان کی وزارت داخلہ کے سیکرٹری نے دستخط کیے۔ اس موقع پر صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ افریقہ عالمی جیوپولیٹیکل منظرنامے میں اہم مقام رکھتا ہے اور پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں قریبی تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے سرحدی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی بات کی گئی۔

Leave a reply