پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فٹبال کے فروغ کے لیے معاہدہ

0
121
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فٹبال کے فروغ کے لیے معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب نے فٹبال کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فٹبال کی ترقی کے لیے اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے میں کوچنگ، خواتین فٹبال، اور یوتھ فٹبال جیسے اہم شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ اس کے علاوہ، فٹبالرز کے لیے تربیتی تبادلہ پروگرام اور مشترکہ تربیتی کیمپوں کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ اقدام دونوں ملکوں میں فٹبال کے معیار کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر آگے لانے کے عزم کا حصہ ہے۔

Leave a reply