پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان اہم معاہدہ طےپاگیا

0
199
پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان اہم معاہدہ طےپاگیا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت اور ترجمہ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔

سعودی وزارت اسلامی اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت، ترجمہ اور دیگر امور پر تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت اسلامی امور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک مبلغین، اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرینگے۔

Leave a reply