پاکستان اور ترکیہ کا سمندری تعاون بڑھانے اور فیری سروس شروع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری اور ترک وزیرِ ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران جنید انوار چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ترک حکام نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ باہمی تعاون کے مزید مواقع پر بات چیت کی جا سکے۔
دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس کے آغاز سے تجارتی اور سیاحتی تعلقات کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔









