پاکستان اور ترکیہ میں توانائی کے شعبے کا اہم معاہدہ

0
76
پاکستان اور ترکیہ میں توانائی کے شعبے کا اہم معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ ترک پیٹرولیم اوورسیز کمپنی نے پاکستان میں پانچ تیل کے بلاکس کے لیے کنسیشن معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جن میں تین آف شور اور دو آن شور بلاکس شامل ہیں۔

اس شراکت داری کے تحت تقریباً 300 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس سے ترکیہ کی یہ کمپنی باضابطہ طور پر پاکستان کے تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں داخل ہو رہی ہے۔ TPOC مقامی ای اینڈ پی کمپنیوں کے ساتھ مل کر ملک میں توانائی کی تلاش و ترقی کے منصوبوں پر کام کرے گی۔

دستخط کی یہ تقریب وزیراعظم آفس میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپارسلان بایراکتار بھی شریک تھے۔ اس موقع پر تیل اور بجلی کے وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔ معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply