پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرے میچ میں آج مدمقابل آئیں گے

پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرے میچ میں آج مدمقابل آئیں گے
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا، سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیشی ٹیم کو 37 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں جیت پاکستان کو 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز میں فیصلہ کُن برتری دلا سکتی ہے، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔