پاکستان اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پرجرمانہ عائد

0
277
پاکستان اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پرجرمانہ عائد

ہاٹ لائن نیوز : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راولپنڈی ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

آئی سی سی کیجانب سے دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پوائنٹس بھی کٹوائے گئے، سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے چھ پوائنٹس جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بنگلہ دیش کے تین پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی۔

ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فی صد جبکہ شکیب الحسن پر میچ فیس کا 10 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا۔

Leave a reply