پاکستان اور انڈیا کے درمیان 12 مئ تک جنگ بندی کا اعلان

0
307
پاکستان اور انڈیا کے درمیان 12 مئ تک جنگ بندی کا اعلان

پاکستان اور انڈیا کے درمیان 12 مئ تک جنگ بندی کا اعلان

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بارہ مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق رائے ہوا ہے، کچھ دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحق ڈار کو انڈیا کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی خواہش کے پیغامات پہنچائے تھے، پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

انڈیا کے میزائل اور ڈرون حملوں نے سکیورٹی صورتحال کو خطرناک بنا دیا، نو اور دس مئی کی درمیانی رات انڈیا نے پاک فضائیہ کے متعدد ہوائی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے جواب میں پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا کیونکہ کسی بھی خودمختار ملک کے لیے اپنی سالمیت و علاقائی حدود پر سمجھوتہ ناقابل قبول ہوتا ہے۔

Leave a reply