پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔ پاکستانی وفد میں قومی سلامتی کے مشیر بھی شامل ہیں اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی ممکنہ شرکت افغان وفد کی قیادت کی تصدیق کے بعد طے ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں فریقین جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار پر بات کریں گے اور پاکستان واضح کرے گا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کسی بھی دہشت گرد کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
یہ مذاکرات افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور سیکیورٹی تعاون مضبوط کرنے کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔








