
دوحہ: پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ قطر میں ہونے والے اہم مذاکرات کے دوران کیا گیا۔
مذاکرات کی میزبانی قطری حکام نے کی، جبکہ اس عمل میں ترکی نے بھی ثالثی کا کردار ادا کیا۔ فریقین نے مستقبل میں مزید ملاقاتوں اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مستقل حکمت عملی تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ جنگ بندی خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ اقدام دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان پائیدار امن کی بنیاد بنے گا۔
مذاکرات کا پہلا دور قطری دارالحکومت دوحہ میں ہوا، جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان عبوری حکومت کے وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کی۔
اس پیش رفت سے ایک روز قبل دونوں ممالک نے جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کیا تھا۔









