
پاکستان انڈیا سے نہ جنگ چاہتا ہے اور نہ مذاکرات
سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان نہ تو جنگ کی خواہش رکھتا ہے اور نہ ہی ان سے بات چیت کے لیے بے تاب، لیکن امن کا قیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، انڈیا کو حالیہ جنگ میں منہ کی کھانی پڑی اور پاکستان نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی، انڈیا اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس نے امن کی تمام کوششوں میں رکاوٹیں ڈالیں۔
انڈیا نے امریکہ کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو بھی مسترد کیا، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاک انڈیا تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، امن صرف مخلص اور بامعنی سفارت کاری سے ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا کسی طور قبول نہیں، دہشت گردی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا انڈیا کی منفی سیاست کا حصہ ہے، جو اس خطے کے لیے خطرناک ہے۔









