پاکستان اقوام متحدہ کےکمیشن برائےمنشیات کاممبرمنتخب

پاکستان چار سالوں کیلیے اقوام متحدہ کے کمیشن برائےمنشیات کا ممبر منتخب ہوا ہے۔ یہ انتخاب اقوام متحدہ کے معاشی اورسماجی کونسل کےانتخابات میں کیا گیا تھا ، جسکے تحت پاکستان کو 2026 سے 2029 تک کمیشن برائے منشیات کا ممبرمنتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سوشل کونسل کا انکی مضبوط حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیشن برائے منشیات کا ممبر منتخب ہونا پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور یہ ایک عالمی اعتماد ہے۔









