کے ایس ای-100 انڈیکس 1,74,000 پوائنٹس کے اوپر پہنچ گیا

0
73
کے ایس ای-100 انڈیکس 1,74,000 پوائنٹس کے اوپر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ پیر کی صبح کے ابتدائی سیشن میں کے ایس ای-100 انڈیکس 1,74,000 پوائنٹس کے سنگ میل کو عبور کر گیا۔
مارکیٹ میں یہ اضافہ گاڑیوں، سیمنٹ، بینکنگ، فرٹیلائزر، تیل و گیس، اور بجلی کے شعبوں میں خریداری کے رجحان کی وجہ سے آیا۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی استحکام، مہنگائی میں کمی اور لیکویڈیٹی کے برقرار رہنے سے اسٹاک مارکیٹ 2026 میں بھی مضبوط رہ سکتی ہے۔
گزشتہ ہفتے انڈیکس 0.6 فیصد بڑھ کر 1,72,400 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a reply