
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور جلد ہی 100 انڈیکس میں 593 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 166,233 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد دن بھر مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 2,398 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 168,039 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، انڈیکس اس وقت 168,260 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آغاز میں بھی مارکیٹ نے مضبوط کارکردگی دکھائی، اور پیر و منگل کو مجموعی طور پر انڈیکس میں 3,000 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔