
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جہاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔
جمعرات کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں مثبت آغاز دیکھا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی۔
مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے ایک نئی بلندی کو چھوتے ہوئے 157,800 پوائنٹس کی سطح عبور کی، جو اب تک کی بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔
اگرچہ دن کے دوران کچھ وقت کے لیے معمولی مندی کا رجحان بھی دیکھا گیا، تاہم انڈیکس مجموعی طور پر 157,500 پوائنٹس کے آس پاس مستحکم رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی اور عالمی معاشی حالات، بہتر کاروباری اعتماد اور پالیسی فیصلوں کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر ڈال رہے ہیں۔









