پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی

0
135
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی بلند ترین سطح عبور کر لی

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 1,63,000 پوائنٹس کی سطح کو چھو لیا۔

پیر کے روز کاروبار کے دوران انڈیکس میں 854 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک موقع پر انڈیکس 163,111 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ یہ سطح پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، 100 انڈیکس اس وقت 162,912 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور معاشی صورتحال میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a reply