
ہاٹ لائن نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےہنڈریڈانڈیکس میں کاروبار کے دوران آج زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔
آج کاروبار کامثبت آغاز آخر تک برقرار رہا، کاروبار کے دوران ہنڈریڈانڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 4سو08 رہی جبکہ کم ترین سطح 1لاکھ 11 ہزار 3سو08 دیکھی گئی۔
مارکیٹ کا اختتام 3ہزار3سو70 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 180 پر ہوا اور مارکیٹ میں 3 اعشاریہ 04 فی صدکا اضافہ دیکھاگیا۔








