پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

0
72

پشاور میں ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام کا ولیمہ منعقد ہوا جس میں قریبی دوستوں، رشتہ داروں اور معروف کرکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب میں محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، ساجد خان اور صاحبزادہ فرحان سمیت کئی قومی اور مقامی کھلاڑی شریک ہوئے۔

شرکاء نے کامران غلام کو شادی کی مبارکباد دی اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قومی اسپنر ابرار احمد بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، جن کے ولیمے کی تقریب 6 اکتوبر کو طے ہے۔

Leave a reply