
پاکستانی وفد بلاول بھٹو کی قیادت میں امریکا پہنچ گیا
چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے، وہ امریکا میں پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، وفد میں مصدق ملک، بشری انجم، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی شامل ہیں، شیری رحمان اور دیگر اراکین کل نیویارک پہنچیں گی، بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد امریکا میں اہم ملاقاتیں کرے گا۔
اس دورے کا مقصد دنیا کو انڈین جارحیت سے آگاہ کرنا ہے، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، اور سلامتی کونسل کے غیر مستقل اور مستقل اراکین سے ملاقاتیں کرے گا، پاکستان کی طرف سے ٹیرف پر معاہدہ ہو گا، امریکا کو اپنی برآمدات پر ممکنہ انتیس فی صد ٹیرف کا سامنا ہے۔









