
پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے امریکا میں منعقد ہونے والے Clio Music Awards میں میوزک ویڈیو کے بہترین ڈائریکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔
اس نمایاں کامیابی کے ساتھ ساتھ حنان حسین کو موسیقی کے سب سے معتبر ایوارڈز میں شمار ہونے والے گریمی ایوارڈز میں بھی نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔ انہیں بہترین میوزک ویڈیو کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے، جو ان کے کریئر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کی تقریب رواں ہفتے اتوار کے روز منعقد ہوگی، جہاں دنیا بھر سے نامور فنکار شرکت کریں گے۔









