
ہاٹ لائن نیوز: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے مڈل ویٹ یورپی باکسنگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں مڈل ویٹ یورپین باکسنگ کے فائنل میچ میں حمزہ شیراز نے برطانوی باکسر ٹائلر ڈینی کو شکست دی۔ حمزہ شیراز نے ٹائلر ڈینی کو پہلے اور دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔
ٹائلر ڈینی حمزہ شیراز کے سامنے بے اختیار نظر آئے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے ٹائٹل جیتا اور ڈبلیو بی سی سلور اور کامن ویلتھ بیلٹس بھی حاصل کیا۔
ویمبلے اسٹیڈیم میں 96 ہزار تماشائیوں نے فائٹ کو دیکھا جب کہ ویمبلے ایرینا اسٹیڈیم دل دل پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔







