پاکستانی فیصلہ مودی سرکار کو مہنگا پڑا

پاکستانی فیصلہ مودی سرکار کو مہنگا پڑا
بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی حدود کی بندش کا آج 12 واں روز ہے جس کے سبب بارہ سو پچاس بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ائیرلائنز کو اڑھائی سو کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا ہوا ہے، اکسا ائیر، اندیگو ائیر، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، طیاروں کے لیے وسط ایشیائی ملکوں تک بڑے روٹ سے پہنچنا ناممکن ہو گیا جس کے سبب بیشتر پروازیں منسوخ کی گئیں،انڈیگو ائیر کا وسط ایشیائی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن ابھی تک بند ہے۔









