پاکستانی عازمین قربانی سے متعلق معلومات پاک حج ایپ سے حاصل کریں

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مکہ مکرمہ میں سرکاری عازمین حج سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
انہوں نے عازمین کی رہائش گاہوں کے دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔
چوہدری سالک نے کہا کہ ’’پاکستانی عازمین حج کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب منیٰ منتقل کیا جائے گا‘‘۔
پاکستان حج مشن منیٰ اور عرفات میں مکتب کی سہولیات کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ مشاعر میں حج معاونین اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی عازمین کے ساتھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ‘عازمین حج کو قربانی سے متعلق معلومات پاک حج ایپ کے ذریعے ملیں گی’۔”جن عازمین نے قربانی کی رقم وزارت میں جمع کرائی ہے ان کی قربانی 10 ذی الحجہ کی شام تک مکمل ہو جائے گی”۔









