
ہاٹ لائن نیوز : مشہور امریکی میگزین فوربز نے بھی پاکستان کے ایک شہر کو سیاحوں کے لیے خطرناک ترین شہروں میں شامل کیا ہے۔
فوربز کی جانب سے جاری کردہ ٹورسٹ ایڈوائزری میں سال 2024 کے لیے دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
جریدے نے وینزویلا کے شہر کراکس کو سیاحوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین شہر قرار دیا ہے جب کہ پاکستان کا شہر کراچی دوسرے اور میانمار کا شہر ینگون سیاحوں کے لیے تیسرے نمبر پر خطرناک شہر ہے۔









