پاکستانی زائرین کی بس کو حادثے کی وجہ سامنے آگئی

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ روز ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 11 خواتین سمیت 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
یہ واقعہ ایران کے دارالحکومت تہران سے 500 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع شہر تفتان کے باہر پیش آیا۔ بس میں 51 مسافر سوار تھے۔
پاکستانی زائرین کاروان شمس نامی ٹور کمپنی کے ذریعے ایران روانہ ہوئے تھے۔ وہ لوگ ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جا رہے تھے۔ 2 بسیں سفر پر روانہ ہوئی تھیں۔ پاکستان میں کاروان شمس ٹور کمپنی کے نمائندے تنویر شمسی نے بس حادثے کی اصل وجہ بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ رات 10:00 سے 11:00 بجے کے درمیان ہوا۔ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے۔ تنویر شمسی نے دعویٰ کیا کہ سفر سے قبل بس میں کوئی تکنیکی خرابی نظر نہیں آئی تاہم بریک خرابی کیوجہ تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔









