پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

0
178
پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے ایران کی خبر رساں ایجنسی ’ارنا‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ فارس میں نیریز اور کرمان صوبے میں سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 48 افراد زخمی اور 3 زائرین جاں بحق ہوگئے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ بس میں کتنے لوگ سوار تھے۔

Leave a reply