پاکستانی خاتون سے شادی پر بھارتی فوجی افسر معطل

0
139
پاکستانی خاتون سے شادی پر بھارتی فوجی افسر معطل

پاکستانی خاتون سے شادی پر بھارتی فوجی افسر معطل

مقبوضہ کشمیر میں تعینات پولیس فورس کے اہلکار منیر احمد کو پاکستانی خاتون منال خان سے شادی چھپانے کے الزام میں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے، فوجی افسر منیر احمد نے الزامات کی تردید کی اور کہا ہے کہ انہوں نے سی۔ آر۔ پی۔ ایف ہیڈکوارٹر سے باقاعدہ اجازت لی تھی اور تمام قانونی تقاضے بھی پورے کیے تھے،

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے ابتدائی طور پر میڈیا رپورٹس کے ذریعے سے اپنی برطرفی کا پتہ چلا، مجھے فوری طور پر سی۔ آر۔ پی۔ایف کی طرف سے برطرفی کے بارے میں مطلع کرنے والا خط موصول ہوا جس سے مجھے اور میرے خاندان کو شدید صدمہ پہنچا کیونکہ میں نے انڈین ہیڈ کوارٹر سے ایک پاکستانی لڑکی سے شادی کی اجازت حاصل کی تھی۔

Leave a reply