پاکستانی جڑواں بہنیں تائیکوانڈو کے میدان میں چھاگئیں

0
167
پاکستانی جڑواں بہنیں تائیکوانڈو کے میدان میں چھاگئیں

ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی جڑواں بہنوں نے تائیکوانڈو کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالی چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں لاہورگیریژن یونیورسٹی کےطلباء نےانتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے سونےاور کانسی کےتمغےجیتے۔

منیشا علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 کلوگرام سے زائد کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

جڑواں بہنیں منیشا علی اور ملیحہ علی کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔

Leave a reply