پاکستانی اسپنر ابرار احمد کی سن رائزرز لیڈز شمولیت پر بھارت کے سابق کپتان کا ردِعمل

0
52
پاکستانی اسپنر ابرار احمد کی سن رائزرز لیڈز شمولیت پر بھارت کے سابق کپتان کا ردِعمل

پاکستانی نوجوان اسپنر ابرار احمد کی برطانوی فرنچائز سن رائزرز لیڈز میں شمولیت پر بھارت کے سابق کرکٹ کپتان سنیل گواسکر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
گواسکر نے کہا کہ فرنچائز کی جانب سے پاکستانی کھلاڑی کو دی جانے والی مالی رقم آخرکار ٹیکس کی صورت میں پاکستان کی حکومت تک پہنچتی ہے، جس سے ان کے مطابق بھارتی عوام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، انہوں نے سن رائزرز کی بھارتی مالک کاویا مران پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہونے والے مالی فوائد بھارتی شہریوں کے نقصان میں جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب، بھارتی کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اور اس لیے ابرار احمد کی شمولیت کے فیصلے میں وہ کسی قسم کی مداخلت نہیں کر سکتے۔

Leave a reply