پاکستانیوں کو کمبوڈیا لے جانے اور فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

0
73
پاکستانیوں کو کمبوڈیا لے جانے اور فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

گوجرانوالہ میں ایف آئی اے نے ایک چھ افراد پر مشتمل گروہ گرفتار کیا ہے جو پاکستانی شہریوں کو کمبوڈیا لے جا کر فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ گروہ کے دو افراد کمبوڈیا میں مقیم تھے جبکہ باقی چار پاکستان میں رہ کر نوجوانوں کو شکار کرتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں کال سینٹر میں ملازمت کے اشتہار دیتے اور سادہ لوح نوجوانوں کو اس جال میں پھنساتے تھے۔ خاص طور پر وہ ایسے نوجوانوں کو ہدف بناتے تھے جو تعلیم یافتہ اور کمپیوٹر اسکلز رکھتے ہوں۔
کمبوڈیا میں مقیم افراد ہر پاکستانی سے 2 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتے تھے۔ گرفتار گروہ قیدیوں کو آن لائن فراڈ میں کام پر مجبور کرتا اور کام سے انکار کرنے پر تشدد بھی کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے حکام کے مطابق یہ گروہ اب تک 100 سے زائد پاکستانیوں کو کمبوڈیا بھیج چکا ہے۔

Leave a reply