پانچ سو اور 1000 کے نوٹ فوری تبدیل کرنے کا اعلان

0
143
پانچ سو اور 1000 کے نوٹ فوری تبدیل کرنے کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے 500 اور 1000 کے نوٹ فوری طور پر تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے جسکے بعد شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی۔

سوڈانی حکومت نے معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور جعلسازی سے نمٹنے کی کوشش میں 500 اور 1000 پاؤنڈ کے نوٹوں کو مقامی کرنسی سے تبدیل کرنیکا اعلان کیا ہے۔

سوڈان کی حکومت کے اس فیصلے کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے بحران پیدا ہوا ہے اور سوڈانی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوا، سوڈان کی مارکیٹیں تقریباً مکمل طور پر مفلوج ہو گئیں۔ کئی شہروں میں بینکوں میں لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو رقم منتقل کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ اگر رقم منتقل نہ کی جائے تو یہ بیکار ہو جائے گی۔

Leave a reply