پالتو شیر نے مالک کی جان لے لی

پالتو شیر نے مالک کی جان لے لی
عراق میں کوفہ کے علاقے البراکیا میں ایک شخص اپنے ہی پالتو شیر کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا، الصدر اسپتال کے میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر نے اچانک حملہ کیا اور اپنے مالک کے سر کو جبڑوں میں لے لیا، جس سے وہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
متوفی کے دوست نے موقع پر ہی موجود کلاشنکوف رائفل سے شیر کو گولی مار دی جس سے شیر بھی ہلاک ہو گیا، مگر تب تک بہت دیر ہو گئی تھی، مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کرنا شروع کر دی ہیں۔









