پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل

0
158
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل

ہاٹ لائن نیوز : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حزب اختلاف کے احتجاج کیوجہ سے ، ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنےلگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج حکومت نے 8 بل ایجنڈے میں رکھے ہیں، ہم آج کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز تقریبا ایک گھنٹہ کی تاخیر سے ہوا ، حزب اختلاف کے رہنما نے نقطہ نظر پر بات کرنیکی درخواست کی ، لیکن اسپیکر نے اپوزیشن کے رہنما کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔

اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج شروع کردیا اور پیکا ایکٹ نامنظور کے نعرے لگانا شروع کردیئے، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اپوزیشن ارکان کے احتجاج کے باعث احتجاج جاری ہے تاہم شور شرابے کے باوجود اسپیکر نے ایوان کی کارروائی جاری رکھی اور ایجنڈے میں شامل حکومتی قانون سازی جاری ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صرف 18 منٹ تک جاری رہا جبکہ بلاول بھٹواجلاس کےبعدایوان میں پہنچے۔

Leave a reply