
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور خاموشی توڑتے ہوئے اہم اجلاس میں کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میری طرف سے کوئی غلطی نہیں ہوئی تاہم میری پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ، میرے خلاف بیانات میڈیا کی زینت بنانے کیلیے دیے جارہے ہیں، حامد خان سمیت جو بھی مجھ پر تنقید کرے گا اسے تسلی بخش جواب ملے گا۔
پی ٹی آئی کو ان کی نہیں میری ضرورت ہے، مجھے نکالا گیا تو فواد، شیر افضل کی طرح واپس نہیں آؤں گا ،میری شکایات بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جنہوں نے پارٹی قیادت تک پہنچایا ہے۔
شیر افضل کا کہنا تھا کہ ‘پارلیمانی پارٹی میں مجھ سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھنے کی درخواست کی گئی تھی، بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت نہ کرنا تکبر ہوگا’۔









