
ہاٹ لائن نیوز : پاراچنار ٹل مین ہائی وے تاحال ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش، ایل پی جی، ایندھن، ادویات ودیگر اشیاء کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں تین دن کی توسیع کر دی۔
دوسری جانب سڑک کی بندش کے خلاف طلباء، مختلف تنظیموں، بلدیاتی نمائندےسراپا احتجاج ہیں۔ پاک یوتھ مومنٹ اور دیگر تنظیموں نے آر پی چوک پاراچنار پر دھرنا دیا۔








