ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل آئی سی سی کو میڈیا رائٹس بحران کا سامنا

0
87
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل آئی سی سی کو میڈیا رائٹس بحران کا سامنا

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو میڈیا رائٹس کے حوالے سے ایک بڑے مسئلے کا سامنا ہے، کیونکہ موجودہ بھارتی براڈ کاسٹر نے اچانک معاہدہ جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے۔

بھارتی کمپنی JioStar، جو ریلائنس انڈسٹریز کے ماتحت کام کرتی ہے، نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ وہ بھارت کے لیے اپنے چار سالہ میڈیا رائٹس معاہدے کے باقی دو سال پورے نہیں کر پائے گی۔ کمپنی کے مطابق شدید مالی خسارے نے معاہدہ برقرار رکھنا ناممکن بنا دیا ہے۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر آئی سی سی نے بھارت میں 2026 سے 2029 کی مدت کے لیے نئے میڈیا رائٹس کے حصول کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اس نئے سائیکل کے میڈیا رائٹس کے لیے تقریباً 2.4 بلین ڈالر کی ڈیل کا خواہاں ہے۔

یاد رہے کہ 2024 سے 2027 کے دوران آئی سی سی کے میڈیا رائٹس کی مجموعی مالیت تقریباً 3 بلین ڈالر تھی اور اس عرصے میں ہر سال مردوں کا ایک بڑا عالمی ایونٹ شامل تھا۔

Leave a reply