ٹیکنالوجی AI کو سکولوں میں لازمی مضامین میں شامل کیا گیا ہے

0
148
ٹیکنالوجی AI کو سکولوں میں لازمی مضامین میں شامل کیا گیا ہے

ٹیکنالوجی AI کو سکولوں میں لازمی مضامین میں شامل کیا گیا ہے

متحدہ عرب امارات نے اپنے تعلیمی نظام میں 1 اہم قدم اٹھاتے ہوئے، آئندہ تعلیمی سال سے تمام سرکاری اسکولز میں مصنوعی ذہانت (AI) کو لازمی مضمون کے طور پر متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ یو۔ اے۔ ای کی کابینہ اجلاس میں کیا گیا، اس بات کا اعلان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اُس دور کے لیے تیار کرنا ہے جو کہ ہمارے دوڑ سے بالکل مختلف ہے۔

نئے نصاب میں K۔G سے لے کر گریڈ بارہ تک کے تمام طلبہ کو AI کے اصولوں سے آگاہ کیا جائے گا، اس میں ڈیٹا، مشین لرننگ، AI کی ایپلیکیشنز، سماجی اثرات ، ڈیٹا پرائیویسی اور الگوردمک انصاف کو شامل کیا گیا ہے، انہوں نے اس اقدام کو یو۔ اے۔ ای کے تعلیمی وژن کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ اس تعلیم کا مقصد نئی نسل کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔

Leave a reply