ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

0
96
ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اب ٹیکس دہندگان 15 اکتوبر 2025 تک اپنے ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مختلف تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی درخواستوں پر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بروقت اپنے ریٹرن جمع کرا سکیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر تھی، تاہم توسیع کے بعد اب ٹیکس دہندگان کو مزید دو ہفتے کی مہلت مل گئی ہے۔

Leave a reply