ٹیکسی ڈرائیور کی آمدنی نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا دیا

ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی کمائی کے بارے میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ریڈ اٹ پر ایک صارف کیجانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ’میں ایک تقریب سے واپس آرہا تھا، میں نے ٹیکسی بک کر رکھی تھی۔ سفر کے دوران صارف نے ڈرائیور سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جب کہ صارف نے ڈرائیور سے اپنی آمدنی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
جس پر صارف کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ 3 ہزار سے 4 ہزار روپے کماتا ہے، یہ آمدنی سن کر صارف حیران رہ گیا۔
اس جواب کے بعد صارف نے تجسس میں ماہانہ آمدنی کے بارے میں بھی پوچھا، جس پر ڈرائیور نے بتایا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر 3 ہزار روپے کماتا ہے اور 25 دن کام کرتا ہے تو ماہانہ آمدنی 75 ہزار روپے بنتی ہے۔









