ٹیچنگ ہسپتال آتشزدگی ، مزید2بچے دم توڑگئے

0
286
ٹیچنگ ہسپتال آتشزدگی ، مزید2بچے دم توڑگئے

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ اور دھویں کے اثرات سے مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئےہیں ، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

آتشزدگی کے واقعے کے 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود متعلقہ وزیر یا سیکریٹری صحت اسپتال نہیں پہنچ سکے۔ واقعے کی تحقیقات کیلیے بنائی گئی 2 کمیٹیاں بھی ذمہ داروں کی نشاندہی نہیں کر سکیں۔

Leave a reply