ٹینس اسٹارکوہراساں کرنےوالا مداح گرفتار

0
149
ٹینس اسٹارکوہراساں کرنےوالا مداح گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : میچوں کے دوران برطانوی ٹینس اسٹار ایما رڈوکانو کےایک مداح کوحراست میں لیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، برٹش ٹینس اسٹار ایما رڈوکانو کے کوچ نے کہا کہ اس شخص نے 4 ممالک میں ٹینس اسٹار کا پیچھا جاری رکھا ، ابتدا میں ہم نے سوچا کہ وہ محض ایک پرستار ہے ، لیکن آہستہ آہستہ وہ شخص جسمانی طور پر خاتون کھلاڑی کے قریب آیا۔ اسنے ٹینس اسٹارکیساتھ سیلفیاں لی اور سیکیورٹی گارڈ نہ ہونےکیوجہ سے نوجوان کھلاڑی کو گلے لگایا۔

کوچ نے مزید کہا کہ ایما رڈوکانو دبئی میں میچ کے دوران اس شخص سےکافی پریشان رہی اور پھردبئی پولیس کو شکایت کی ، جسنے مداح کوگرفتارکرلیاہے۔

Leave a reply