ٹیم ورک دکھانےوالےکبھی ناکام نہیں ہوتے ؛ محسن نقوی

لاہور میں ، چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری میں پاکستان ویمن ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تیاریوں کے لئے تازہ ترین معلومات حاصل کیں اور خواتین کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن دیکھا۔
انہوں نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی ، کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آپ ایک بہتر کھیل دکھائیں گے۔
کھلاڑیوں سے ملاقات میں انکی حوصلہ افزائی کی اور کوالیفائر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، جبکہ کوچز سےکھلاڑیوں کے بارے میں رائے لی۔









