
ہاٹ لائن نیوز : امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے جس ملک کا دورہ کیا اس کی معیشت کو بلند کیا۔ فارن پالیسی میگزین کے مطابق، ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے لندن کو 380 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کو 228 ملین ڈالر، میکسیکو کو 60 ملین ڈالر کا ریونیو موصول ہوا جب کہ آسٹریا میں کنسرٹ کی منسوخی سے ملکی معیشت کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 60 ملین ڈالر سے زائد ہے۔
عالمی ماہرین معاشیات نے ملکی معیشت کو ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کے فوائد کوسوئفٹونومکس کا نام دیا ہے۔









