ٹیسلاٹیک ڈاؤن احتجاج میں شامل 9افرادگرفتار

0
169
ٹیسلاٹیک ڈاؤن احتجاج میں شامل 9افرادگرفتار

ہاٹ لائن نیوز : ہفتے کے روز نیویارک میں ٹیسلا ڈیلرشپ کےباہراحتجاج کےدوران نو افراد کوگرفتارکیاگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کیمطابق ، ایلون مسک کےوفاقی ملازمین کےفارغ کیےجانے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

اس رپورٹ کیمطابق ، اس احتجاج کا نام ‘ٹیسلا ٹیک ڈاؤن’ رکھا گیا تھا، جسمیں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، جو ریاستہائے متحدہ میں ٹیسلا کیخلاف احتجاج کا حصہ تھے۔ مظاہرین نے سڑکوں کو مسدود کردیا اور انکے ہاتھوں میں بینرزبھی تھے، ایلون مسک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ، جس میں ٹیسلا برننگ ، ریسکیو ڈیموکریسی لکھی گئی اور ریاستہائے متحدہ میں آمریت سے انکارکیاگیاتھا۔

ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے تحت “محکمہ برائے سرکاری امور” کے سربراہ ہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار کو محدود کرنیکے منصوبے پر عمل پیرا ہیں ، جسکے نتیجے میں ابتک لاکھوں ملازمین کوفارغ کیاجاچکاہے ، جبکہ سیکڑوں امدادی معاہدےبھی ختم کردیئےگئے ہیں۔

Leave a reply