ٹوائلٹ پیپر پر استعفی

ٹوائلٹ پیپر پر استعفی
کمپنی کے ملازم نے باس کے رویے سے تنگ آ کر اپنی نوکری سے استعفیٰ ’ٹوائلٹ پیپر‘ پر دے دیا، سوشل میڈیا پر 1 پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ملازم نے ’ٹوائلٹ پیپر‘ پر استعفیٰ دیا لیکن سب یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ اس نے ٹوائلٹ کے کاغذ پر استعفیٰ کیوں لکھا ؟
اس شخص نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اپنے استعفے کے لیے اس کاغذ کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ کمپنی نے میرے ساتھ کیسا سلوک کیا، ملازم نے لکھا ہے کہ میں نے خود کو ٹوائلٹ پیپر کی طرح محسوس کیا کہ جب میری ضرورت محسوس ہوئی تو استعمال کیا پھر بغیر سوچے سمجھے رد کردیا، برائے مہربانی ہمیشہ اپنے ملازمین کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔
ایک صارف کا لکھنا تھا کہ ’بالکل اسی طرح میں بھی استعفیٰ دے رہا ہوں کیونکہ میرے باس کی وجہ سے ٹیم ٹوٹ رہی ہے اور ہم بڑے پیمانے پر استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں۔‘









