ٹرین کے کرایوں میں 2 ہفتوں میں دوسری بار اضافہ

ٹرین کے کرایوں میں 2 ہفتوں میں دوسری بار اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کے بعد ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں دو فیصد اضافہ کیا ہے، ریلوے نے فریٹ ٹرین کے کرایوں میں تین فیصد جبکہ فرٹیلائزر کرایوں میں دو فیصد اضافہ کیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کے لیے 18 جولائی اور گڈز ٹرینوں کے لیے اکیس جولائی سے اطلاق ہو گا۔
پاکستان ریلوے کے سسٹم میں روزانہ تین لاکھ پچاس ہزار لیٹر ڈیزل استعمال ہو رہا ہے، ریلوے حکام نے 2 ہفتوں میں دوسری بار کرایوں میں اضافہ کیا ہے، اس سے پہلے 4 جولائی کو بھی دو فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔









